جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعظم، آرمی چیف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعظم، آرمی چیف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آج اہم دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

دوران اجلاس سیکیورٹی ادارے جعفر ایکسپریس آپریشن کی مکمل تفصیلات بتائیں گے جبکہ وزیر اعظم سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں فوج کے 4 جوانوں سمیت 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے کے قریب بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا اور جعفر ایکسپریس کو روکا، ریلوے حکام کے مطابق اس ٹرین میں 440 افراد سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ آبادی سے دور دشوار گزار ہے، دہشت گردوں نے پہلے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں