پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

کراچی:عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوزکے مطابق پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لٹر ہے، 14.16  روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

کیروسین آئل کی قیمت میں 10.33 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے کیروسین آئل کی قیمت 168.12 سے کم ہو کر 157.79 روپے ہوجائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل جو صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کی قیمت میں بھی 7.12 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153.34 روپے سے کم ہو کر 146.22 روپے ہوجائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں