محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا مکمل کرنیوالے نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پیغام جاری کردیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا مکمل کرنیوالے نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پیغام جاری کردیا

 لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا مکمل کرنیوالے نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پیغام جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے بیان کے  مطابق مخیر حضرات زکوۃ کی مدمیں قیدیوں کی دیت یاجرمانہ ادا کر سکتے ہیں، قیدیوں کے جرمانے ادا کرکے عیدسے قبل انہیں رہائی دلوائی جاسکتی ہے،150قیدی سزامکمل ہونے کے باوجوددیت وجرمانے کی  عدم ادائیگی کے باعث قیدہیں،سزا مکمل کرنیوالے ان قیدیوں کی رہائی کیلئے 10کروڑ روپے کی ادائیگی ہونا باقی ہے۔

گزشتہ برس 17 کروڑ روپے کی ادائیگی سے 226 اسیران کی رہائی ممکن بنائی گئی،پنجاب پریزن فانڈیشن کے اکائونٹ  میں رقم جمع کروا کرقیدیوں کوعید کے موقع پررہا کروایا جاسکتا ہے،قیدی کی جانب سے جرمانے کی رقم بنک میں جمع کرواکراس کا چالان فارم متعلقہ جیل میں جمع کروائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں