90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائے گی : انضمام الحق

90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائے گی : انضمام الحق

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ  90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھاکہ پاکستان ٹیم کچھ مہینوں سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، بہت زیادہ تبدیلیوں کے بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہےگی، منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پراعتمادکریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں۔انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔ بابر اعظم سے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بابراعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں