’ مریم نواز کی باتوں سے کارکنوں میں اشتعال پھیل رہا ہے اور ۔۔‘‘ پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کر لیا

’ مریم نواز کی باتوں سے کارکنوں میں اشتعال پھیل رہا ہے اور ۔۔‘‘ پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سےرجوع کر لیا

 لاہور (آ ئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست سات اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی کے خلاف تقاریر سے روکا جائے۔ توہین آمیز باتوں سے کارکنوں میں اشتعال پھیل رہا ہے۔  لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کی بانی پی ٹی آئی کیخلاف بیانات اور تقاریر پر پابندی کی درخواست کو 7 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔متفرق درخواست کے ذریعے مرکزی درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کرتی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی تقاریر پارٹی کارکنوں میں اشتعال کا سبب بنتی ہیں۔وکیل نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری نے استدعا کی کہ عدالت زیر سماعت درخواست کی جلد سماعت کا حکم دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں