پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا

پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا

کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ اور سالانہ بنیاد پر سرپلس رہا اور پاکستان کو مسلسل دوسرے مہینے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا اور جنوری کے 40 کروڑ ڈالر خسارے کی نسبت فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں97 فیصد کمی آئی۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

ماہرین کے مطابق تجارتی خسارے ، درآمدات اور ڈالرز میں منافع کی منتقلی بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ منفی ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں