ٹیسلا نے  46 ہزار  سے زائد سائبر ٹرک واپس منگوانے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟

ٹیسلا نے  46 ہزار  سے زائد سائبر ٹرک واپس منگوانے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟

واشنگٹن:الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی  ٹیسلا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں 46 ہزار 96  سائبر ٹرک واپس منگوا رہی ہے۔ یہ فیصلہ گاڑی کے ایک بیرونی پینل کے دورانِ ڈرائیونگ علیحدہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ ’’کینٹ ریل‘‘ سے متعلق ہے جو کہ سٹین لیس سٹیل کا ایک بیرونی ٹرم پینل ہے۔ اس پینل کے ڈھیلا ہونے اور گاڑی سے الگ ہو جانے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹیسلا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے گاڑی کی سروس کے دوران ریل اسمبلی کو بلا معاوضہ تبدیل کیا جائے گا۔ کمپنی کے اس اعلان کے باوجود ٹیسلا کے شیئرز میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران کوئی نمایاں فرق نہیں دیکھا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں