‘طلبہ کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی’، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

‘طلبہ کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی’، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بندکرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے

واشنگٹن :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کر دیے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے وزیر تعلیم کوحکم دیا ہے کہ محکمہ کوبند کرنے کا عمل شروع کیاجائے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں، یہ ہمارے کسی کام کا نہیں، ہم اپنے طلبا کو دوبارہ ریاستوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ 
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے، طلبہ کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔
امریکی صدر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، اب سکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ معدنیات پر یوکرین کے ساتھ امریکا کا معاہدہ بہت جلد ہوجائے گا، معدنیات کی امریکی پیدوار بڑھانے کے حکم نامے پر دستخط کئے ہیں۔
ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب میں رپبلکن قانون سازوں اور سکول کے بچوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔
ڈیموکریٹس نے محکمہ تعلیم بند کرنے کا صدر ٹرمپ کا اقدام تباہ کن قرار دے دیا۔
ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے ٹرمپ کے اقدام پر ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ کے ہولناک فیصلے سے اساتذہ،طلبا اور والدین متاثر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو ٹرمپ کے ظالمانہ اقدامات روکنے کیلئے قانون کی بالادستی برقرار رکھنا ہوگی۔واضح رہے کہ قانون کے تحت محکمہ تعلیم بند کرنے کے لئے صدر کو کانگریس کی منظوری درکار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں