خوارج کی پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک

خوارج کی پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام 16 دہشت گرد ہلاک

وزیرستان :سکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیااور پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق  شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام 16 خوارج واصلِ جہنم کر دیئے گئے، پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اپنی جانب سرحدی نگرانی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے۔ 
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہر قیمت پر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں