خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کیلئےمکمل پلان طلب 

خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کیلئےمکمل پلان طلب 

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کیلئےمکمل پلان طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں 2005کے زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کے کیس کی سماعت ہوئی،5رکنی آئینی بنچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کی،سیکرٹری فنانس، ایجوکیشن، پلاننگ ورکس عدالت پیش ہوئے،جسٹس امین الدین نے کہاکہ بچے درختوں کے نیچے بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں،حکومتی سطح پر فوری اقدامات ضروری ہیں۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے کہاکہ زلزلے کے باعث3ہزار سےزائد سکول متاثر ہوئے،سکولوں کی تعمیر کیلئے فنانس کے مسائل درپیش ہیں،سیکرٹری فنانس خیبرپختونخوا نے کہاکہ 4اپریل کو  صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد فنڈز جاری کردیئے،سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے کہاکہ ہمیں فنڈز مل چکے ہیں،49سکولوں کی بحالی باقی ہے،عدالت نے سکولز کی بحالی کیلئےمکمل پلان طلب کرلیا، 

عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں