خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع خضدار میں جمعہ کی صبح 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 18 کلو میٹر شمال میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 89 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا علاقہ تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں