عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی، اس دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کا عزم دہرایا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگی۔

اس سے قبل پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں