اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے: مصطفیٰ کمال

اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے: مصطفیٰ کمال
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

وفاقی وزیرِ صحت اور رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، ہمیں آئین اجازت اور اختیار دیتا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی سیاست کر لی، ترمیم پیش کر دی ، اب ہم سڑکوں پر آ کر بات کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام حجت کر لی اب سڑکوں پر آئیں گے، وزرات کو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ایم کیو ایم تمام منظر کو خاموشی سے بیٹھ کر نہیں دیکھے گی۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اس ملک میں اختیارات کو نچلی سطح تک لے جانے کے لیے جدوجہد کریں گے، اس میں سرِ فہرست انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا ہے، نئے صوبوں کا قیام نا گریز ہوگیا ہے۔ ہم نئے صوبوں کی حمایت کرنے والوں کی آواز بنیں گے۔

پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لاہور آج کراچی سے 50 سال آگے چلا گیا ہے، ہمیں خوشی ہے جبکہ سندھ میں لاقانونیت عروج پر ہے، سندھ میں گٹر میں گر کے اور کتے کے کاٹنے سے بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا ہوا پیسا دبئی میں لگایا گیا، جس سے دبئی میں پراپرٹی منہگی ہوئی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دوسرے شہروں میں ایئر ایمبولنس بن رہی ہیں، ہمارے ہاں سائیکل پر ایمبولنس متعارف کرائی جا رہی ہے، 18 برس میں جس کو ٹھیک ہونا ہوتا ٹھیک ہو چکا ہوتا، ان سے ایک یونیورسٹی روڈ بن کر نہیں دے رہی۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ میں اسکول نہیں بنائے جاتے، جو اسکول ہیں ان میں بچیوں کے واش روم تک نہیں، 2 کروڑ 60 لاکھ بچے سندھ میں اسکولوں سے باہر ہیں۔ ہم پر ظلم کا ناختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کراچی پاکستان کی آمدنی کا 50 فیصد سے زائد اور سندھ کی آمدنی کا 95 فیصد سے زائد کماتا ہے، 2010 تک وفاق ہمیں ڈائریکٹ پیسے دیتا تھا، سندھ حکومت وفاق سے پیسے لے رہی ہے لیکن آگے نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو وہی پرانا شیئر مل رہا ہوتا تو اب تک دو ہزار ارب روپے مل چکے ہوتے، پیسے کما کر دینے والے شہر کو کل رقم میں سے صرف 3 فیصد 18 سالوں میں ملا، 22 ہزار ارب میں سے کراچی کو 18 سال میں صرف 680 ارب روپے ملے، دلائل کے ساتھ مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں