لداخ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں آتشزدگی، فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں

لداخ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں آتشزدگی، فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  بھارتی فوج کے کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی،  بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچی جس کے بعد بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ نکلے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دیکھتے ہی دیکھتے  پھیل گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم سامنے آنے والی تصویر میں انڈین آرمی کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ۔ 

بھارتی فوجی اپنے کیمپ میں لگی آگ کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں لگا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں