بھارت نے پاکستان کے خلاف آپریشن کو ” آپریشن سندور” نام کیوں دیا؟ جانیے

بھارت نے پاکستان کے خلاف آپریشن کو ” آپریشن سندور” نام کیوں دیا؟ جانیے

نئی دہلی: بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا جس دوران اپنے کئی طیارے بھی تباہ کروا بیٹھے ہیں ، اس آپریشن کو بھارت نے ” آپریشن سندور” کا نام دے رکھا تھا اور اب یہ نام دے جانے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔

ہندوستان ٹائمز  نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’آپریشن سندور‘ کا نام اس سرخ سندور کا حوالہ ہے جو بہت سی ہندو خواتین اپنی شادی شدہ حیثیت کی نشاندہی کے لیے اپنے بالوں میں لگاتی ہیں،  پہلگام دہشت گردانہ حملے کے دوران کئی خواتین نے اپنے شوہروں کو کھو دیا تھا جنہیں ان کے سامنے مار دیا گیا”۔

یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور اس واقعے کو بنیاد  بنا کر بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا ایک نیا سلسلہ شروع کردیا جبکہ بھارت کے اندر سے ہی اس حملے پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے تھے ، کئی لوگوں نے اسے سیکیورٹی ناکامی قرار دیا تھا تو کسی نے بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے مودی سرکار کا ہتھکنڈا قرار دیا تھا ، صحافی بھی یہ سوالات اٹھاتے دکھائی دیے تھے کہ ایک ایسا علاقہ جہاں جانے کے لیے ایک عام آدمی کی 10 جگہوں پر چیکنگ ہوتی ہے، شدت پسند کیسے اسلحہ سمیت حساس علاقے میں پہنچ کر واردات کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں