پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا، حنیف عباسی  

اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے سندور کا تندور بنا دیا ہے، دشمن نے دراندازی ہمیشہ رات کی تاریکی میں کی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کو پاکستان آنے کی جرأت نہیں ہوئی اس نے پاکستانی حدود کے باہر سے مساجد اور سویلین پر حملے کیے، اس نے جو کچھ کیا یہ عالمی دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیاروں کو مار گرایا، رافیل طیارے ریت کے ٹیلے ثابت ہوئے، بھارت میں آج صف ماتم بچھ گیا ان کی قوم مودی پر تھو تھو کر رہی ہے، شاہینوں نے دنیا کو دکھا دیا ہماری ایئر فورس دنیا کی بہترین ایئر فورس ہے، پوری قوم کی جانب سے شاہینوں کو مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک جوان شہید ہوا تو ہم گھس کر 100 ماریں گے، ایل او سی کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کو اڑا کر رکھ دیا، بھارت بالی ووڈ کا کردار ادا کر کے فلم بنانے کی کوشش کر رہا تھا، مودی نے سفید جھنڈا لگا کر شکست کا اعتراف کر لیا لیکن ہم چھوڑیں گے نہیں۔

ان کاکہناتھا کہ’بھارت کو بار بار پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا کہا، سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کہہ رہے ہیں مودی نے بہار الیکشن کی وجہ سے دہشتگردی کی، پہلگام میں جو سیاح مارے گئے اس کے پیچھے مودی سرکار ہے، آپ کو سندور کا بہت شوق ہے پہلے بھی آپ کی مانگوں میں سندور بھرے ہیں، ہم نے ابھی کچھ کیا ہی نہیں صرف ٹریلر دکھایا ہے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ بھارت نے غلطی کی ہم نے اپنا دفاع کیا ہے، بھارت پانی بند کرے گا تو وہاں وہاں ماریں گے کہ یاد کرو گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں