بھارت کی ایک بار پھر دراندازی ، کون کونسے مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی؟ پاک فوج نے اعلان کردیا

بھارت کی ایک بار پھر دراندازی ، کون کونسے مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی؟ پاک فوج نے اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جس دوران کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا،   لاہور میں ملٹری ٹارگٹ میں حملے کے دوران چار اہلکارزخمی ہوئے ہیں جبکہ سندھ میانو میں ہونیوالے حملے میں ایک شہری شہید ہوا ہے ۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 7 اور8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے دوبارہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی،  لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک ، بہاولپور، چھور ، میانواور کراچی کے قریب  ڈرون سے حملے کی کوشش کی ،انہوں نے بتایاکہ لاہور میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں  جبکہ اکوئپمنٹ کو جزوی نقصان پہنچا، میانو میں ایک سویلین شہید اور ایک زخمی ہوا ہے ۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں