کراچی بیکری پر بی جے پی کے شدت پسندوں کا حملہ

کراچی بیکری پر بی جے پی کے شدت پسندوں کا حملہ
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شدت پسند اب پاکستان کے شہروں کے نام سے بھی خوفزدہ ہونے لگے، بھارتی شہر حیدرآباد میں کراچی بیکری پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔

ہندوتوا کے پیروکاروں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نفرت کی آگ میں جلتے چند شدت پسندوں نے بیکری کے باہر جمع ہو کر کراچی کے نام والے بورڈ کو ڈنڈوں سے توڑ ڈالا۔

پہلگام حملے کے بعد کراچی بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ 

اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ کراچی بیکری کا قیام 1953ء میں ہوا تھا، یہ ایک سندھی ہندو مہاجر خانچند رمنانی کی ملکیت تھی، جو قیام پاکستان کے بعد ہندوستان منتقل ہوئے تھے۔

یہ بیکری کئی دہائیوں سے مشہور ہے اور اب اسے خانچند کے پوتے راجیش اور ہریش رمنانی سنبھال رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں