تاریخ گواہ رہے گی چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، صدر آصف زرداری

تاریخ گواہ رہے گی چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، صدر آصف زرداری
فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دشمن کو پسپا کیا، وطن کے سپوت، قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار ہو کر سیسہ پلائی دیوار بنے، شہداء کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور قومی فخر کا باعث ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے گوجرانولا چھاؤنی کا دورہ کیا، صدر مملکت کی آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے “معرکۂ حق” کی کامیاب تکمیل میں پاک افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ  مسلح افواج نے پاکستان کی طاقت، ثابت قدمی، قومی یک جہتی کا دو ٹوک پیغام دیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

صدر مملکت نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے بلند حوصلے کو سراہا اور آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں