صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد

صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لاہور کی سیشن عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما صنم جاوید کی ریاستی اداروں کے خلاف غیر مصدقہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے صنم جاوید کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

صنم جاوید نے درخواستِ ضمانت میں مؤقف اپنایا تھا کہ الزامات بےبنیاد ہیں تاہم دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے درخواستِ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دلائل کے حق میں مواد پیش کیا۔

یاد رہے کہ صنم جاوید جوڈیشنل ریمانڈ پر ہیں۔

ایف آئی اے نے صنم جاوید پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کرنے پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں