بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر عوام عسکری و سیاسی قیادت سے خوش

بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر عوام عسکری و سیاسی قیادت سے خوش
بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر عوام عسکری و سیاسی قیادت سے خوش

پاکستانی عوام کی اکثریت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر عسکری اور سیاسی قیادت سے خوش ہے۔

گیلپ پاکستان کے نئے سروے کے نتائج کے مطابق 97 فیصد پاکستانیوں نے مسلح افواج کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا۔

سروے نتائج کے مطابق تنازع کے بعد مسلح افواج کے بارے میں عوامی رائے میں بھی واضح بہتری آئی، 93 فیصد پاکستانیوں نے مسلح افواج کے بارے میں اپنی رائے میں مثبت تبدیلی آنے کا کہا۔

تنازع کے دوران 73 فیصد پاکستانی حکومتی کارکردگی سے بھی خوش دکھائی دیے اور سفارتی محاذ پر کامیابی کی تعریف کی، البتہ 12 فیصد نے درمیانہ موقف اختیار کیا۔

سروے میں بھارت کیخلاف واضح موقف رکھنے پر پاکستانیوں نے سیاسی جماعتوں کو بھی سراہا اور 65 فیصد نے مسلم لیگ ن کے کردار کومثالی کہا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کےلیے 58 فیصد جبکہ پی ٹی آئی کے کردار کو سروے میں 60 فیصد نے اچھا کہا۔

سروے میں تنازع کے دوران مثبت کردار ادا کرنے پر 83 فیصد نے چین، 76 فیصد نے ترکیہ، 75 فیصد نے سعودی عرب، 71 فیصد نے ایران جبکہ 39 نے امریکا کی تعریف کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں