پولیس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک

پولیس پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

 راولپنڈی کے علاقے روات میں موٹرسائیکل سواروں نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگنے سے کانسٹیبل محفوظ رہے۔ 

پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ 

ہلاک ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی میں ریکارڈ یافتہ تھا، جس نےچند دن قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنےہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں