صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے گی، میر سرفراز بگٹی

صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرے گی، میر سرفراز بگٹی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں کان کنی، شمسی توانائی اور آئل اینڈ گیس سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلیے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ سے کوئٹہ میں ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سانحہ خضدار کے شہداء کی روح کے ایصال ثواب کےلیے دعا بھی کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اکنامک زونز کی ترقی میں ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کار صوبے میں صنعتیں قائم کریں، اس سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں