فواد چوہدری کا عدنان سمیع پر طنزیہ وار

فواد چوہدری کا عدنان سمیع پر طنزیہ وار
کچھ دماغ بھی آرڈر کرلیں: فواد چوہدری کا عدنان سمیع پر طنزیہ وار

پاکستان کے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع پر طنزیہ وار کردیے۔

عدنان سمیع نے 2016 میں پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت اپنا لی تھی، جس کے بعد سے وہ بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں۔

اب حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نئی ہوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی پرچم والے ایئرفونز دکھائے، جو وہ لائیو پرفارمنس کےلیے استعمال کرتے ہیں۔

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی امریکی کمپنی کی جانب سے مجھے، میری مرضی کے مطابق لائیو کنسرٹس کےلیے ‘اِن ایئر مانیٹرز’ موصول ہوئے ہیں، یہ میری دوسری جوڑی ہیں اور یہ ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے خاص طور پر میری درخواست پر بھارتی پرچم کا یہ ڈیزائن بنایا ہے۔

عدنان سمیع کی پوسٹ وائرل ہوئی تو سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری تک بھی پہنچی، بس پھر کیا تھا۔ انہوں نے اپنا حسِ مزاح استعمال کیا اور پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار پر طنز کر دیا۔

انہوں نے عدنان سمیع کی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’کچھ دماغ بھی آرڈر کریں، ایئر پرو آپ کےلیے بہت کم ہے‘۔

یہ پہلا موقع نہیں جب فواد چوہدری نے عدنان سمیع کو ٹرول کیا ہو۔

گزشتہ ماہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جب بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تو فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟

اس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دماغ بھی آرڈر کریں، ایئر پرو آپ کے لیے بہت کم ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب فواد نے گلوکار کو ٹرول کیا ہو۔

گزشتہ ماہ جب بھارتی حکومت نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تو فواد نے سوال کیا تھا کہ عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟

عدنان سمیع بھی خاموش نہ رہے سکے اور جواب میں انہوں نے سابق وزیر اطلاعات کو ’ناخواندہ احمق‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں سمجھتا تھا کہ آپ وزیر اطلاعات ہیں اور آپ کو علم ہی نہیں… اور آپ سائنس کے وزیر تھے؟



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں