اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں پولیس پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید

اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں پولیس پر فائرنگ، اے ایس آئی شہید
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں میٹرو اسٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے ایک اے ایس آئی شہید ہو گیا جبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کر رہی تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

زخمی اہلکار اور مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں