اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے، حنیف عباسی

اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے، حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کے عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لے کر آؤں گا اور اسے پاس بھی کرواں گا، انشاء اللّٰہ ہم اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو بحر ہند میں ڈبودیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں