طیارہ حادثے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی نکلی

طیارہ حادثے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی نکلی
طیارہ حادثے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی نکلی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طیارہ حادثے میں 200حاجیوں کی شہادت کی خبر جھوٹی نکلی،موریطانیہ حکومت نے واقعے کی تردید کردی، تمام حاجی بحفاظت سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، موریطانیہ کے طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے اور 200سے زائد حاجیوں کی شہادت کی اطلاع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ تاہم مقامی حکومت نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیدیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی کہ افریقی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 210 حاجی شہید ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد موریطانیہ حکومت کو اس پر وضاحت جاری کرنا پڑی۔ موریطانیہ حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر موریطانیہ کے زائرین کے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں