بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان—فائل فوٹو
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کا نوٹی فکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کی سربراہی عالیہ حمزہ کے سپرد کردی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی 4 رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈرشپ کو پیغام بھجوا دیا ہے۔

سینیٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

اس سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب، احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے سینیٹر علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی کہ شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں