بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، کسی بھی رہنما کو اجازت نہ ملی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، کسی بھی رہنما کو اجازت نہ ملی
—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا۔

تحریکِ انصاف کے کسی بھی رہنماء کو آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

اعظم سواتی، نور الحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی بانیٔ پی ٹی آئی سے بغیر ملے اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

پی ٹی آئی رہنما سمیع اللّٰہ خان اور قاضی انور بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ان تمام رہنماؤں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھیجی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں