اسلام آباد تھانوں کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد تھانوں کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنیکا فیصلہ
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

دارالحکومت اسلام آباد کے تھانوں کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں 30 دن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے تھانوں کی تزئین وآرائش 25 جون تک مکمل کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانوں میں آئی ٹی انفرا اسٹرکچر اور ہیومن ریسورس کو بہتر بنایا جائے گا، اسلام آباد کے تھانوں کو قومی اور ملی یکجہتی کی تھیم دیے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد، ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی لاجسٹک اور ایس ایس پی آپریشنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اقدام کا مقصد شہریوں کو عوام دوست پولیسنگ مہیا کرنا ہے، اسلام آباد پولیس جدید طرز کی پولیسنگ پر عمل پیرا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں