مودی نے دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کردیا

مودی نے دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کردیا
مودی نے دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کردیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کیا۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا متنازع خطے کا یہ پہلا دورہ تھا۔ بھارت نے چناب ریلوے پل کو انجینئرنگ کا ʼشاہکار قرار دیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ریلوے پل ادھم پور،سری نگر،بارہ مولہ ریل لنک پروجیکٹ کا کلیدی حصہ ہےاور اس سے وادی کشمیر بھارت کے بقیہ حصے سے ریل کے ذریعہ جڑ گیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے ہندوؤں کے اہم تیرتھ استھان کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر اور سری نگر کے درمیان چلنے والی دو وندے بھارت ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھائی۔ وندے بھارت کو بھارتی ریلوے کی جدید ترین ٹرینیں سمجھا جاتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں