حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کےلیے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات دے دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں