گوجرانوالہ: جادو کا اثر ختم کرنے کیلئے بیٹی کو جلانے کے الزام میں ماں بیٹی جیل منتقل

گوجرانوالہ: جادو کا اثر ختم کرنے کیلئے بیٹی کو جلانے کے الزام میں ماں بیٹی جیل منتقل
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر جادو کا اثر ختم کرنے کے لیے 4 سالہ بیٹی کو آگ سے جلانے کے الزام میں گرفتار چاروں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

مرکزی ملزمہ اور اس کی بیٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ دونوں بیٹوں کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

متاثرہ بچی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ واقعہ گزشتہ روز بدر ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

پولیس تفتیش کے مطابق مرکزی ملزمہ تعویز گنڈا کرتی تھی اور اسے شک تھا کہ رشتے داروں نے اس کے گھر پر جادو کروایا ہے۔ 

اثر ختم کرنے کے لیے ملزمہ نے گیس سلنڈر پر جلتا ہوا چولہا اٹھا کر بچی کے جسم کو جگہ جگہ سے جلایا تھا، اس عمل کے دوران بچی کے بہن بھائیوں نے اسے پکڑ رکھا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں