سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے، شیری رحمان

سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے، شیری رحمان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سفارتی سطح پر پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی، کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا، بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا، چین ہمارا مین اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے دیگر ممالک سے رشتے بہتر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لابیئنگ بہت مضبوط چل رہی ہے، ہر محاذ پر ملکی مفاد کا تحفظ کریں گے، حکومت ملکی مفاد کے تحفظ میں ڈٹی ہوئی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جنگ کا پھیلاؤ سب کے لیے خطرے سے خالی نہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے، ایران پر کئی پابندیاں ہیں، اس کے باوجود وہ مزاحمت کرتا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں