الجزائرمیں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 افراد جاں بحق

الجزائرمیں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 افراد جاں بحق
الجزائرمیں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3 افراد جاں بحق

الجیرز(ے ایف پی )الجزائر میں فٹبال میچ کے دوان مداحوں میں بھگدڑمچ جانے کے باعث 3افرادجاں بحق جبکہ 81افرادزخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ کے باعث قومی فٹبال لیگ نے چیمپئن شپ ٹرافی کی باقاعدہ تقسیم کی تقریب منسوخ کر دی ۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت میں کھیل کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔وزارت صحت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فٹبال میچ کے دوان مشہور فٹبال کلب مولودیہ کلب الجزائرکے مداحوں میں میں بھگدڑ کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 81 زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کودارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔مولودیہ کلب الجزائرجو مسلسل دوسرے سال اور مجموعی طور پر نویں بار قومی چیمپئن بنا تاہم اس فتح کی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔سانحے کے پیش نظر، قومی فٹبال لیگ نے چیمپئن شپ ٹرافی کی باقاعدہ تقسیم کی تقریب منسوخ کر دی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں