ملک بھر میں آج تیز بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں ہلکی بارش متوقع
سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں بھی آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے دریاؤں کا بہاؤ تیز ہورہا ہے۔
Load/Hide Comments




