کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور ہینڈلر سمیت ہلاک

کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور ہینڈلر سمیت ہلاک
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پشاور میں ایک کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور اس کے ہینڈلر کو ہلاک کر دیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق افغانستان ننگر ہار کے رہائشی خودکش حملہ آور منیر احمد اور ان کے ہینڈلر کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ دہشت گرد حساس تنصیب پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، ہلاک خودکش حملہ آور کے ہینڈلر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، ایک عدد ایس ایم جی اور پستول برآمد ہوا ہے۔

واقعے کا مقدمہ درج کر کے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ منیر احمد نامی خودکش حملہ آور کا نومبر 2024ء سے سراغ لگا رہے تھے۔

ہلاک دہشت گرد خوست افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، آپریشنل ٹیم نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں خوارج کو ہلاک کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں