علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ، مریم نواز اور بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے، بیرسٹر سیف

علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ، مریم نواز اور بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے، بیرسٹر سیف
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب اور بلاول بھٹو کو استعفیٰ دینا چاہیے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاک پتن کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفیٰ دیں، مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ صحت کے شعبے پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے، ہمیں افسوس ہے، سوات واقعے پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس دن افسوسناک واقعہ ہوا، اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا، دریائے سوات کئی سو کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو سکتا تھا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا جیسے غیر سنجیدہ فرد کو جواب دینا نہیں چاہتا، مولانا صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی وجہ سے 26 ویں ترمیم منظور ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں