بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنہ جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملے میں ملوث تھے، کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں