جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے

جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جوہڑ میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ غوطہ خوروں اور مقامی لوگوں نے 2 گھنٹے کی تلاش کے بعد 4 بچوں کی لاشیں نکالیں۔ 

 حکام کا کہنا ہے کہ بچے بارش کے پانی کے جوہڑ میں نہارہے تھے۔

حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 8 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ جاں بحق بچوں میں دو بھائی رحیم اللّٰہ اور فہیم اللّٰہ اور دو بھائی فہد اور حماد شامل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں