ہوا کے کم دباؤ کی مغرب کی جانب حرکت، سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان

ہوا کے کم دباؤ کی مغرب کی جانب حرکت، سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوا کا ایک کم دباؤ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے قریب موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے، 6 یا 7 ستمبر کو سسٹم بھارتی ریاست راجستھان اور گجرات کے قریب پہنچ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے زیر اثر جنوب مشرقی سندھ میں 7 ستمبر سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جنوب مشرقی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ کے تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں بارش سے متعلق سسٹم کے قریب آنے پر ہی حتمی بات کی جاسکے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں