اسرائیلی حملوں میں 21، بھوک کی شدت سے 5 فلسطینی شہید

اسرائیلی حملوں میں 21، بھوک کی شدت سے 5 فلسطینی شہید
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہو گئی۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 5 فلسطینی بھوک کی شدت سے انتقال کر گئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے انتقال کرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ: 1 بلند عمارت پر اسرائیلی بمباری کے بعد لوگ جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
غزہ: 1 بلند عمارت پر اسرائیلی بمباری کے بعد لوگ جان بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں ابتک غذائی قلت سے مجموعی طور پر 387 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 138 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے مار کر متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں