پاکستان کو ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے: اسحاق ڈار

پاکستان کو ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے: اسحاق ڈار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک بار پھر سیلاب کی ہولناک صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے، ماحولیاتی انصاف کے لیے سب کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امن، استحکام اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، پارلیمانی لیڈرز کے درمیان رابطوں اور تبادلوں کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری مذاکرات باہمی احترام اور رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، پائیدار علاقائی امن اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں