دریائے چناب میں ہیڈ تریموں اور پنجند پر بہاؤ میں کمی آنا شروع

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں اور پنجند پر بہاؤ میں کمی آنا شروع
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریائے چناب میں ہیڈ تریموں اور پنجند پر بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار کیوسک ہوگئی ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ تریمو ں پر بہاؤ کم ہوکر 5 لاکھ کے قریب اور پنجند پر 4 لاکھ 52 ہزار پر آگیا۔

دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں بہاؤ بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک ہوگیا۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کا بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہوگیا۔

ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر اونچے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔ ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے اور بہاؤ بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک ہوگیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں