بارش برسانے والے شدت کے بادل کراچی کے مغرب میں ہیں: ترجمان محکمہ موسمیات

بارش برسانے والے شدت کے بادل کراچی کے مغرب میں ہیں: ترجمان محکمہ موسمیات
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والے شدت کے بادل کراچی کے مغرب میں ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ مون سون کا سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا مرکز 60 کلو میٹر کراچی کے مغرب میں ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں ڈپریشن ہوا کے دباو میں تبدیل ہو گا۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

برنس روڈ، صدر، ایف بی ایریا یاسین آباد اور اطراف میں بارش ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ لانڈھی، ایئرپورٹ، شارع فیصل اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں