وزیرِ اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی فوری روک دی

وزیرِ اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی فوری روک دی
وزیرِ اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی فوری روک دی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی فوری روک دی۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بلوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی فوری روکنے کی ہدایت کردی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں کیلئے بجلی بل پیکیج کا حتمی اعلان ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست کا بجلی کا بل وصول ہوچکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کیا جائے گا، سیلاب متاثرین کی بحالی تک وفاقی و صوبائی ادارے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں