پاک فوج کی اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ

پاک فوج کی اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ
اسکرین گریب : آئی ایس پی آر
اسکرین گریب : آئی ایس پی آر 

پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے  بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نے  منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر سامنے آ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں عصمت اللّٰہ کرار کیمپ تباہ کر دیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔

کیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں، متعدد اسٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللّٰہ کرار کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان رجیم میں سخت پریشانی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں