ٹرمپ کیلئے غیر معمولی 2 ارب ڈالرفنڈ ریزنگ، بدلے میں سرکاری فوائد لیے گئے
کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کیلئے غیر معمولی 2 ارب ڈالرفنڈ ریزنگ، بدلے میں سرکاری فوائد و تجارتی مراعات حاصل کی گئیں۔346 بڑے عطیہ دہندگان میں نصف سے زائد نے انتظامیہ کی پالیسیوں یا مراعات سے فائدہ اٹھایا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی دوسری مدت میں ان کے حمایتیوں اور اعلیٰ عطیہ دہندگان کے لیے غیر معمولی فنڈ ریزنگ مہم کے ذریعے تقریباً 2 ارب ڈالر جمع کیے گئے، جس میں 346 بڑے عطیہ دہندگان کی شناخت کی گئی جنہوں نے کم از کم 2.5 لاکھ ڈالر دیے۔ تجزیے کے مطابق ان میں سے نصف سے زیادہ افراد یا تو ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھا چکے ہیں یا ایسے شعبوں میں کام کرتے ہیں جو ان سے مستفید ہوئے، جن میں معافیاں، سرکاری ٹھیکے، صدر تک رسائی اور دیگر مراعات شامل ہیں۔
Load/Hide Comments




