وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

وزیرِاعظم نے سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ کو سلنڈرز کے استعمال میں حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکے میں دلہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں