گلشن معمار میں گھروں میں کام کرنے والی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

گلشن معمار میں گھروں میں کام کرنے والی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گھروں میں کام کرنے والی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار کے رہائشی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ معمار کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا کہ گرفتار ملزم کی شناخت شاہی سردار کے نام سے کی گئی، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے تاہم رپورٹ کا انتظار ہے۔

عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں